سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 125ڈالر کی سطح پر آگئی

کراچی:

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی تسلسل سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 4ہزار 125ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو تیسرے دن بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 143 روپے کی کمی سے 3لاکھ 72ہزار 887روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 60ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آگئی۔

کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 6ہزار 559روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 5ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ

Load Next Story