دانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرل
معروف اداکار دانش تیمور نے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے احساسات کو مکمل طور پر الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دانش تیمور نے لکھا کہ انہوں نے فٹبال دیکھنا اسی کھلاڑی کی وجہ سے شروع کیا، اس کے میچز دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے اور اس کے ہر گول کو اپنی خوشی جبکہ ہر شکست کو ذاتی دکھ کی طرح محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے لڑکے کا سفر دیکھا جو ایک ناممکن خواب کے ساتھ آیا اور دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گیا۔ ان کے مطابق رونالڈو نے یہ سکھایا کہ ٹیلنٹ دروازہ کھولتا ہے لیکن مسلسل محنت ہی اصل میراث چھوڑتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/Dad0IgyRzcu/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
دانش تیمور کا مزید کہنا تھا کہ فٹبال پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا مگر ان کی نسل کے لیے فٹبال پر رونالڈو کی چھاپ ہمیشہ قائم رہے گی۔
دوسری جانب اداکارہ جویریہ سعود نے بھی انسٹاگرام پر رونالڈو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی آپ کھیل ہار جاتے ہیں مگر لاکھوں دل جیت لیتے ہیں اور یہی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رونالڈو کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کے بغیر فٹبال کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔
دونوں اداکاروں کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغامات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور مداح بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔