امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
امریکا کی چار ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فیس بک اور اِنسٹاگرام کو جان بوجھ کر اس انداز میں تیار کیا ہے کہ نوجوان صارفین ان کے عادی بن جائیں، جبکہ ان پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا گیا۔
میٹا کی حالیہ عدالتی درخواست کے مطابق ریاستوں کی جانب سے تجویز کردہ جرمانہ 1400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جو کمپنی کی تقریباً 1500 ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے برابر ہے۔
اگست میں اوکلینڈ میں شروع ہونے والے مقدمے میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ میٹا نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے نشہ آور نوعیت کی مصنوعات بنا کر ریاستی صارف تحفظ قوانین کی خلاف ورزی کی۔
میٹا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ جرمانہ شواہد سے ثابت نہیں ہوتا اور صارفین کے تحفظ کے قوانین کی تاریخ میں اتنی بڑی سزا کی کوئی مثال موجود نہیں۔