ایرانی ایئر لائن کا طیارہ تاحال لاہور لینڈ کیوں نہ کر سکا؟ وجہ سامنے آگئی

ایرانی ایئر لائن طیارے نے آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر آنا تھا

خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ترجمان اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

لاہور:

تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کے طیارے کو ابھی تک لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے سبب تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی ایئر لائن طیارے نے آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر آنا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی پرواز ریگولر نہیں، تہران سے آنے والی پرواز اسپیشل (ایکسٹرا پرواز) ہے جس کی لینڈنگ کے لیے وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کی اجازت درکار ہوگی۔

ایرانی حکومت کی طرف سے خط موصول ہوگیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے اجازت ملتے ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت مل جائے گی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپیشل پرواز کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت ضروری ہے۔

Load Next Story