ایم ڈی کیٹ 2026 رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
امیدوار مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں، پی ایم ڈی سی
ایم ڈی کیٹ 2026 رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
پی ایم ڈی سی نے امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن بڑھا دی، باقاعدہ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن اب 13 جولائی تک جاری رہے گی۔
لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے، تمام امیدوار مزید معلومات کے لیے PM&DC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدوار مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔