اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری

جن لوگوں نے درخواست نہیں دی وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بہترین پولیس فورس میں آکر خدمت کریں، وزیر داخلہ

سیکیورٹی ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی بحالی، مظاہروں پر کنٹرول اور اہم شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔۔ فوٹو: فائل

وفاقی پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی کیونکہ ملازمت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں جن کی آخری تاریخ 8 جولائی رکھی گئی تھی۔

انتظامیہ نے خواہش مندوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 جولائی سے 15 جولائی کردیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ جن لوگوں نے تاحال اپلائی نہیں کیا ان کیلئے ایک اور موقع ہے کہ وہ درخواست جمع کرائیں اور پاکستان کی سب سے بہترین پولیس فورس اسلام آباد پولیس کو جوائن کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقع نا گنوائیں-

Load Next Story