اسلامی جمہوریہ جاپان، ٹرمپ کی زبان پھسل گئی، ویڈیو وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور غلطی سے ایران کو ’اسلامک ریپبلک آف جاپان‘ کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ تبصرہ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آیا جہاں ٹرمپ ایران کیخلاف حالیہ فوجی حملوں پر بات کررہے تھے۔
امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ایرانی میزائل حملے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے غلطی سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ جاپان نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 111 میزائل داغے۔
Trump: "We had 11 missiles shot by the Islamic Republic of Japan" pic.twitter.com/FUOFLVZiKh
— Aaron Rupar (@atrupar) July 8, 2026
ٹرمپ کو اپنی غلطی کا احساس ہی نہیں ہوا اور اپنے ریمارکس کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تمام میزائلوں کو روک دیا گیا۔
ٹرمپ کی یہ زبانی غلطی نے دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔
چند منٹوں میں تقریر کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئے جہاں صارفین نے ایران اور جاپان کے درمیان واضح اختلاط کو اجاگر کیا۔ اب تک ہزاروں لوگوں نے کلپ کو شیئر کیا ہے اور مزاحیہ ردعمل پوسٹ کیا۔