ایران نے امریکی اسرائیلی حملے میں شہید علی خامنہ ای کی تباہ شدہ رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی
ایران نے امریکا و اسرائیلی حملے میں شہید علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں سابق سپریم لیڈر مرحوم علی خامنہ ای کی رہائش گاہ کی تباہ حالی کی ویڈیو جاری کی جس امریکا و اسرائیل نے حملہ کیا تھا جس کے دوران سپریم لیڈر سمیت خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Iranian state media has released what it calls the first footage showing damage to the late Supreme Leader Ali Khamenei’s compound in Tehran. Khamenei was killed on the first day of the US-Israeli war on Iran. The video was released to coincide with his burial. pic.twitter.com/2U7TcY7hd5
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 9, 2026
امریکا و اسرائیل نے 28 فروری کو سابق ایرانی رہنما کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جس میں علی خامنہ ای اور اُن کے خاندان کے متعدد افراد موجود تھے۔
واضح رہے کہ شہید علی خامنہ ای ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے پہلے دن شہید ہوگئے تھے۔ یہ ویڈیو ان کی تدفین کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔