سی سی ڈی اور پنجاب پولیس کے دعوں کے باوجود راولپنڈی میں گینگ وار جاری، فوٹیج سامنے آگئی
سی سی ڈی اور پنجاب پولیس کے دعوں کے باوجود راولپنڈی میں گینگ وار جاری ہے جب کہ چکلالہ اسکیم تھری میں 2 گروپ متحرک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک گروپ کا سربراہ بیرون ملک اور ایک کا راولپنڈی میں متحرک ہے، گزشتہ روز متعدد لگژری گاڑیوں میں سوار اسلحہ برداروں نے آزادانہ مخالفین کے گھر پر دھاوا بولا، اسلحہ بردار مخالف گروپ کے گھر کے باہر ملازم کو زدکوب کرکے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیے۔
گھر و گلی پر نصب سی سی ٹی کیمرون کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں مختلف اسلحہ بردار افراد کو لگثری گاڑیوں کی قطار کے ساتھ گھر کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔
مسلح افراد اپنے کام مکمل کرکے تیزی سے واپس جاتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں، چکلالہ پولیس نے گھر کے مکین محمد اعتزاز جو شانی ٹائیگر کا بھائی بتایا جاتا ہے کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ دھمکیاں دینے وغیرہ کہ دفعات کے تحت درج کیا گیا، متن مقدمہ کے مطابق گھر کے باہر دس گاڑیاں آکر رکھیں پچیس سے تیس افراد اترے جنہوں نے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے کچھ مسلح حالت میں تھے، تمام افراد نے ملازم کو زدکوب کیا اور تمام واقعہ کی موبائل فون پر ویڈیو بنائی، تمام واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے۔
پولیس نے دھمکیاں دینے اور ہجوم کی شکل میں فساد مچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
واقعہ کے بعد بیرون ملک مقیم شانی ٹائیگر نامی شخص کا وائرل ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا، ویڈیو بیان میں شانی ٹائیگر مخالف کا نام لیکر اس پر الزام عاید کرتے سنا جاسکتا ہے کہ اس نے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔
ویڈیو بیان میں شانی شاہ کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے سی سی ڈی آئی تو ڈالا کلچر ختم کرنے کا کہا، جس پر سی سی ڈی و پاکستانی اداروں کا احترام کرتے ہوئے سب ختم کرکے بیرون ملک آگیا، لیکن اب وہاں اہل خانہ کو چند عناصر کی جانب سے پریشان کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیاگیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔