جیٹھا لال کے ساتھ دوستی نے باگھا کی قسمت کس طرح بدلی؟ راز کھل گیا
بھارتی کامیڈی شو کے مرکزی کردار جیٹھا لعل کےساتھ دوستی نے جونیئر کردار باگھا کی قسمت کس طرح بدلی؟۔
معروف کامیڈی شو ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں باگھا کا کردار ادا کرنے والے اداکار تنمے ویکاریا نے انکشاف کیا ہے کہ شو میں جیٹھالال کے ساتھ ان کی فطری کیمسٹری کی ایک بڑی وجہ دونوں کی پرانی دوستی ہے۔
اداکار کے مطابق وہ شو میں جیٹھالال کا کردار نبھانے والے دلیپ جوشی کے ساتھ اس سے قبل بھی تھیٹر میں کام کر چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور ان کے درمیان پہلے سے مضبوط پیشہ ورانہ تعلق موجود تھا۔ باگھا کا کہنا تھا کہ یہی باہمی ہم آہنگی بعد ازاں ٹی وی اسکرین پر بھی قدرتی انداز میں نظر آئی، جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
واضح رہے کہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں باگھا کا کردار ناظرین کے پسندیدہ کرداروں میں شمار ہوتا ہے۔
تنمے ویکاریا کئی برسوں سے اس کردار کو نبھا رہے ہیں۔ باگھا اپنی سادہ لوح شخصیت، منفرد مزاحیہ انداز، دلچسپ جسمانی حرکات اور جیٹھالال کے الیکٹرانکس اسٹور کے ملازم کی حیثیت سے شو میں خاص پہچان رکھتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرامے کی کامیابی اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کرداروں میں شامل ہے۔