ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹانک شہر کے مین بازار میں فائرنگ کی اور فرار ہوگئے
فوٹو: فائل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
تھانہ سٹی پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی شناخت ضیاء اللہ جان کے نام سے ہوئی ہے۔
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹانک شہر کے مین بازار میں فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔