کراچی: 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کے مقدمے میں ملزم 2 بھائیوں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان شہزاد اور عمران پر شبہ ہے کہ یہ بھی اپنے بھائی ملزم حمزہ کے ساتھ ملوث ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کے مقدمے میں ملزم حمزہ کے دو بھائیوں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ کے دو بھائیوں کو پیش کیا۔ ملزمان میں شہزاد اور عمران شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کا بھائی حمزہ پہلے ہی مقدمہ میں گرفتار ہے۔ ملزمان شہزاد اور عمران پر شبہ ہے کہ یہ بھی اپنے بھائی ملزم حمزہ کے ساتھ ملوث ہیں۔ ملزمان نے ملزم حمزہ کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان بچے کے پڑوسی ہیں۔ تفتیش کرنی ہے ریمانڈ کی استدعا ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق بچہ پیر کی شام کو لاپتہ ہوگیا تھا، ملزم حمزہ نے بچے کی لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Load Next Story