گورنر کے پی کی تمام پارلیمنٹیرینز کی مراعات اور تنخواہ یکساں کرنے کی تجویز
پشاو: گورنر خیبرپختونخوا نے سینیٹ سمیت تمام پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں اور مراعات یکساں کرنے کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنی تجویز میں کہا کہ ارکان قومی، صوبائی اور سینٹ کے لیے یکساں مراعات کا قانون ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا اجلاس بلائیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے تجویز دی کہ پارلیمنٹیرین کی تنخواہوں، مراعات اور حقوق کے حوالے سے اتفاق ہونا جبکہ تنخواہوں، سیکیورٹی، سرکاری پاسپورٹ، الاؤنس اور ہر طرح کے حقوق وفاق میں یکساں ہونے چاہئیں۔