چین: 29 پلیٹ فارمز کا حامل دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن

پلیٹ فارم رش کے اوقات میں فی گھنٹہ 16000 مسافروں اور چین کی طویل ترین تیز رفتار ٹرینوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن چونگ چنگ ایسٹ ریلوے اسٹیشن تعمیر کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ یہ ریلوے اسٹیشن اپنے رقبے اور جدید انجینیئرنگ کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اسٹیشن کا رقبہ نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن سے تقریباً چھ گنا اور یورپ کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن لیپزگ ہاؤپٹ بانہوف سے 15 گنا زیادہ ہے جبکہ یہ ویٹیکن سٹی سے بھی دو گنا بڑا بتایا جاتا ہے۔

چونگ چنگ ایسٹ اسٹیشن میں 29 پلیٹ فارم، 15 ریلوے ٹریکس اور آٹھ منزلیں ہیں، جن کے اوپر 16500 ٹن وزنی اسٹیل کی چھت نصب کی گئی ہے۔

اس کے 400 میٹر طویل پلیٹ فارم رش کے اوقات میں فی گھنٹہ 16 ہزار مسافروں اور چین کی طویل ترین تیز رفتار ٹرینوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عظیم الشان اسٹیشن ایک پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے۔ تعمیر کے لیے پہلے ایک پہاڑ کو کاٹ کر اور دھماکوں سے ہموار کیا گیا، جس کے بعد منصوبے پر کام شروع ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق اس منصوبے میں تقریباً 20 لاکھ مکعب میٹر کنکریٹ اور 3 لاکھ 66 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا، جبکہ تعمیراتی عمل میں 40 ہزار سے زائد مزدور اور جدید روبوٹک مشینری نے حصہ لیا۔

Load Next Story