کراچی میں تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

گرفتار بھتہ خور نے گزشتہ ماہ چاکیواڑہ میں گارمنٹس کے تاجر سے بھتہ طلب کیا تھا، ترجمان ایس آئی یو 

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث  بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گارڈن تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت کمیل ولد اعجاز حسین کے نام سے کی گئی۔

 گرفتار بھتہ خور ڈسٹرکٹ کے ایک زیر تفتیش بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث تھا جبکہ بھتہ خور کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار بھتہ خور کمیل کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں بھتہ مانگنے کا مقدمہ درج ہوا ہے جس نے گزشتہ ماہ 10 جون کو چاکیواڑہ میں درآمد شدہ گارمنٹس کے تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ گرفتار بھتہ خور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا جس کے خلاف سال 2025 میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

 تاہم ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خور کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک میں شریک دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Load Next Story