پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو حاصل کر لیا
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو حاصل کر لیا۔
سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیڈڈ (پی ایل ایل) کے مطابق 15 سے 16 جولائی کے لیے ایل این جی کارگو کی فراہمی پر مجموعی طور پر تین بولیاں موصول ہوئیں۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی بولیوں میں سب سے کم قیمت کی پیشکش کو منظور کر لیا گیا۔
ادارے کے مطابق کم ترین بولی 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہی جبکہ دیگر دو بولیاں بالترتیب 18.59 ڈالر اور 18.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے سب سے کم بولی دینے پر برٹش پیٹرولیم (بی پی) سنگاپور کو 1 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی کارگو کا ٹھیکہ دے دیا، جس کی ترسیل 15 اور 16 جولائی کو پورٹ قاسم کے پی جی پی سی ایل ٹرمینل پر کی جائے گی۔
بی پی سنگاپور کا کارگو پہنچنے کے بعد رواں سال پاکستان کی مجموعی ایل این جی درآمدات 10 کارگوز تک پہنچ جائیں گی۔