افغان طالبان رجیم کے وزیر کا بھارت میں مضحکہ خیز بیان
نئی دہلی میں افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دینا عکاس ہے کی یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق افغان وزیرزراعت مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ مجھے ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں، مجھے یوں لگا جیسے یہ ہمارا اپنا ہی ملک ہو۔
ماہرین کے مطابق یقیناً بھارت اور افغانستان کے ڈی این میں مماثلت ہے، کیونکہ مودی کی پشت پناہی اور طالبان رجیم کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں پر مظالم پر ہمیشہ خاموش رہنے والی طالبان رجیم بھارت سے ڈی این اے ملا کر اسلامی روایات سے منحرف ہونے کے مترادف ہے۔