امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر کڑی تنقید،یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
امیر طالبان کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا
امریکا نے افغان رجیم کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کا معاملہ ایک بار پھراٹھا دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ اسٹکنی نے افغان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغان طالبان رجیم اب بھی غیر ملکی شہریوں کو"یرغمال بنانے کی پالیسی" پرعمل پیرا ہے۔
افغان طالبان "ہوسٹیج ٹیکنگ پالیسی" کے تحت قید تمام بے قصورامریکی شہریوں کوفوری رہا کرے، افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ امریکہ کے اہم ترین قومی مفادات میں شامل ہے۔
افغان طالبان رجیم خواتین اور معصوم بچیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔