بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
ابتدائی طور پر ایک شخص حادثے میں بچ گیا تھا
کیریبین کے شہر بہامس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت ناساؤ کے قریب 10 جولائی کو ملک کے یوم آزادی کے موقع پر پیش آیا جس میں جہاز کے نو مسافر اور پائلٹ کی موت ہو گئی۔
وزیر اعظم فلپ ڈیوس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج جشن کا دن ہے لیکن سوگ کا دن بن گیا ہے۔
ڈیوس نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایک شخص حادثے میں بچ گیا تھا لیکن بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بہامس کی فلیمنگو ایئر نے سیسنا طیارے سے اُڑان بھری تھی۔