مسافر دوست خدمات؛ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین سروس ایوارڈ مل گیا
انتظامیہ مستقبل میں بھی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی، پی اے اے حکام
اسلام آباد:
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی بہترین سفری خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو یہ اعزاز دیا گیا۔ پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایوارڈ پیش کیا۔
اس کامیابی پر ایئرپورٹ کی مسافر دوست خدمات کی قومی سطح پر بھرپور تعریف کی گئی، جس سے ادارے کا وقار بلند ہوا ہے۔
اس حوالے سے مقررین نے کہا کہ مہمان نوازی اور سفری خدمات کے شعبوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ نمایاں رہا ہے۔ پی اے اے حکام نے اس کامیابی کو مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کا تسلسل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ مستقبل میں بھی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔
🏆
بہترین سروس
بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ
✈️
اسلام آباد
انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کامیابی
👩
فرح ناز
پارلیمانی سیکریٹری نے پیش کیا
🍽️
فوڈ ایوارڈز
پررونق تقریب میں اعزاز
🤝
مسافر دوست
قومی سطح پر خدمات تسلیم
🏛️
پی اے اے
حکام کی جانب سے توثیق
⭐
نمایاں کردار
مہمان نوازی میں اہم پوزیشن