ایران میں زوردار دھماکے کے اطلاعات
ایران میں زور دار دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے مشرقی حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز ایک مقامی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران صوبے کے مشرقی حصے میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ دھماکا جنگ کے دوران باقی رہ جانے والے گولہ بارود کے کنٹرول شدہ ڈسپوزل کی وجہ سے ہوا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ اس آپریشن سے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ صوبہ تہران کے مشرقی حصے میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ رہائشیوں نے دھماکے کی اطلاع دی جبکہ اس کے منبع اور صحیح مقام کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔