دنیا میں پہلی بار روبوٹس کی شادی، ویڈیو وائرل
روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار دو ہیومنائیڈ (انسان نما) روبوٹس کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
تقریب میں رابرٹ اور میٹلڈا نامی روبوٹس نے دلہا اور دلہن کا روپ دھارا۔ رابرٹ کو ایک دفتری ملازم اور بلاگر جبکہ میٹلڈا کو بیلے ڈانسر کے کردار میں پیش کیا گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے عہد کیے اور انہیں "روبوٹ میاں بیوی" قرار دیا گیا۔
یہ تقریب قانونی شادی نہیں بلکہ روس میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نمائشی اور ثقافتی تقریب تھی۔ اس میں روایتی روسی شادی کی بعض رسومات بھی شامل کی گئیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ثقافتی روایات کے امتزاج کو پیش کیا جا سکے۔
تقریب کی ویڈیو میں دونوں روبوٹس کو شادی کے لباس میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے، عہد کرتے اور مہمانوں کی موجودگی میں تقریب کا حصہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔