پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا،ہفتہ کی شب دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نائٹ پریکٹس میں شرکت کی، کھلاڑیوں نے جسمانی ورزشوں کے بعد فٹبال کھیلی۔
کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی فیلڈنگ،بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کی گئیں ،ویمن کرکٹرز سمندری ہواؤں کے ساتھ خوشگوار موسم سے بھی لطف اندوز ہوتی رہیں،دونوں ٹیمیں اتوار کو دوسرے روز بھی بھرپور مشقیں کریں گی، پیر کو تیسرے دن پریکٹس سیشن سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔