کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
ملزمان کی کار پر بھی گولیاں لگی ہیں اور شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان میں سے بھی کوئی زخمی ہوا ہو، پولیس
کراچی:
گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ ٹاؤن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار سوار تین ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔