بیرون ممالک دوروں کے دوران بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی

فوٹو: بھارتی میڈیا

اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی حیثیت کو مٹی میں ملا دیا 

مودی کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مودی کے اقلیتوں پر بدترین مظالم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسٹریلیا میں مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی۔ آسٹریلوی باشندے نے مودی کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا ہے، ہمیں مزید بھارتی نہیں چاہیے، یہ ملک آسٹریلوی شہریوں کیلئے ہے۔

مظاہرین نے محکمۂ داخلہ کے دفتر سے مارچ کرتے ہوئے ریلی نکالی اور تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کے خلاف نعرے بازی کی، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرمیندر سنگھ نے مودی کیجانب تو اس مظاہرے کو بھارتی اقلیتوں کیخلاف استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ 

مودی کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی مزاحمت نے مودی کے عالمی رہنما کا مضحکہ خیز دعویٰ زمیں بوس کر دیا۔

Load Next Story