قطر میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی
زخمیوں کو ہر ممکن ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے
ایران امریکی حالیہ کشیدگی کے دوران قطر میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ایک بچہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت داخلہ نے کہا کہ ایرانی حملوں کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
قطری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہر ممکن ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ایرانی حملوں کے بعد سیکیورٹی حکام اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے منظور شدہ ہنگامی منصوبوں کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔