کراچی؛ گھر کے باہر کھڑے شہری کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی

کراچی:

نیو ٹاون تھانے کی حدود میں پرانی سبزی منڈی چاندنی چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو اپنے گھر کے سامنے رکتے ہیں، موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر کھڑے شخص سے موبائل فون اور 8 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔

موٹر سائیکل سے ایک مسلح ملزم نیچے اترتا ہے اور اسلحے کے زور پر شہری کی جامہ تلاشی لیتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب 12 بجے کے قریب پیش آیا، واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

Load Next Story