125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے

امریکا کے معروف ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے 125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن چھ گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کر لی۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو بیک وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں) نے یہ چیلنج اس وقت قبول کیا جب انہوں نے 2025 کے فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن میں 137 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ہاف میراتھن میں کامیابی کے بعد انہیں لگا کہ اگر 13 میل کا فاصلہ اس حالت میں طے کیا جا سکتا ہے تو مکمل میراتھن بھی آسانی سے دوڑی جا سکتی ہے۔ تاہم، بعد میں انہیں اندازہ ہوا کہ یہ توقع حقیقت سے کہیں زیادہ مشکل تھی۔

ریکارڈ کی تیاری کے لیے انہوں نے کئی ماہ تک اضافی وزن اور متعدد تہوں والے کپڑے پہن کر خصوصی تربیت حاصل کی۔

 

ڈیوڈ رش نے 16 مئی 2026 کو منعقد ہونے والی وائے ایم سی اے فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو میں 125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل کی اور چھ گھنٹے سے کم وقت میں یہ منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی جانب سے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ ڈیوڈ رش نے 100 ٹی شرٹس پہننے کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Load Next Story