پاکستان ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز: مریم اورنگزیب کے بیٹے نے حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

56.7 کلوگرام کیٹیگری کی دوسری فائٹ میں محب اللہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے معیذ ستی کو شکست دے دی

پاکستان ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے دلچسپ مقابلے جاری رہے جہاں نوجوان فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں اپنے نام کیں۔

56.7 کلوگرام کیٹیگری کی دوسری فائٹ میں محب اللہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے معیذ ستی کو شکست دے دی۔

54 کلوگرام کیٹیگری میں شایان اور نذر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں شایان نے آخری راؤنڈ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔

فی میل 48 کلوگرام کیٹیگری میں سارہ خان نے تین راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے بعد نور فاطمہ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔

52 کلوگرام کیٹیگری میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے صاحبزادے اورنگزیب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف فیضان کو ناک آؤٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ مریم اورنگزیب نے ہمیشہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ایم ایم اے میں کیریئر بنانے کے فیصلے میں ان کا ساتھ دیا۔ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ فائٹر حبیب کی طرح کامیاب فائٹر بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے روزانہ چار سے پانچ گھنٹے سخت ٹریننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا مقصد پاکستان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانا اور نوجوان فائٹرز کو عالمی چیمپئن شپ کے لیے تیار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینکنگ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے فائٹرز کو مزید تربیت دے کر بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے قابل بنایا جاتا ہے جبکہ فیڈریشن عالمی معیار کے مطابق تمام بنیادی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔

 

Load Next Story