کراچی، قائد آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
فوٹو: فائل
شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلہ میں زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق تھانہ قائدآباد پولیس نے دورانِ گشت بمقام پرانا ایل آئی اے ٹریفک چوکی، نزد لانڈھی ریلوے اسٹیشن، لانڈھی کراچی مشتبہ مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اسد عرف حسن عرف بونجا ولد شیر عالم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم احمد ولد اکبرکو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد اور علاج معالجہ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ قائدآباد منتقل کر دیا گیا۔گ
رفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔