سانحہ کچ مانگی، زیارت میں دہشت گردوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

امن ریلی میں بزرگوں، مقامی عمائدین سمیت نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کوئٹہ:

زیارت میں دہشت گرد واقعہ کیخلاف مقامی شہریوں کی جانب سے امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

امن ریلی میں بزرگوں، مقامی عمائدین سمیت نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، عوام نے دہشت گردوں کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ 

 ریلی کی شرکاء نے کیچ مانگی سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

امن ریلی میں شریک زیارت کے شہریوں کا کہنا تھا کہ زیارت پاکستان کا پرامن  ترین علاقہ تھا، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے امن کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ زیارت کے عوام آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور عوام بلوچستان کے امن وامان کو تباہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں۔

Load Next Story