مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
فوٹو: فائل
سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران مومنہ اقبال کی جانب سے وکیل عدنان احسان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سمیرا شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں اور ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم سم والا فون درکار ہے۔ مزید کہا گیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
سیشن کورٹ لاہور
ادکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ
لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت
عدالت نے ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
مومنہ اقبال کی جانب سے وکیل عدنان احسان عدالت کے روبرو پیش نہ ہو سکے
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی گئی
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی
ثاقب چدھڑ کی اہلیہ شامل تفتیش ہو چکی ہیں، تفتیشی افسر
موبائل فون لے لیا گیا ہے لیکن سم والا فون درکار ہے، تفتیشی افسر
ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ سمیرا کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے
مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے تفتیشی افسر
این سی سی ائی اے نے ادکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے