کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش جاری

کمیٹی کے سرغنہ نے اسکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی

انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ و طالبات کو اپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اتر آئی ہے۔

کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اسکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی۔

ویڈیو میں انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی جانب سے مذموم عزائم کے حصول کے لیے طلبا کو استعمال کرنے پر اکساتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ 13 جولائی کو احتجاجی مظاہرے میں ہم اپنے بچوں کو اسکولوں کی یونیفارم اور بیگز کے ساتھ لے کر نکلیں گے۔

ماہرین کے مطابق تمام تر اوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اور عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد انتشاری کمیٹی اب عورتوں اور بچوں کو بطور شیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل اور آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کے دشمن کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کو تباہ کرنے کے درپہ ہے۔

متعلقہ

Load Next Story