تہران میں حملوں سے متاثرہ ہزاروں گھروں کی مرمت تیزی سے جاری

50 ہزار کے قریب گھروں میں 95 فی صد کی مرمت کر دی گئی ہے

ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے سبب متاثر ہونے والے ہزاروں گھروں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تہران کے ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ منیجمنٹ آرگنازیشن کے مطابق 50 ہزار کے قریب گھروں میں 95 فی صد (جن کو حملے کے نتیجے میں معمولی سے درمیانی نوعیت کا نقصان پہنچا تھا) کی مرمت کر دی گئی ہے۔

ادارے کے مطابق 2135 ایسے گھر جن کو گرایا جانا تھا ان میں بھی تقریباً دو تہائی تعداد کی تعمیر میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 200 کے قریب خانداز ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں جبکہ دیگر 1800 خاندانوں کو ہاؤسنگ ڈپازٹ دیا جا رہا ہے۔

Load Next Story