آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری کمیٹی کی معصوم بچوں کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کو مسترد کردیا
آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری کمیٹی کی جانب سے معصوم بچوں کوگمراہ کرنے کی مذموم سازش کو مسترد کردیا۔
شریوں کا کہنا ہے کہ انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ وطالبات کواپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اترآئی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے معصوم بچوں، طلباء اورخواتین کو انسانی ڈھال بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم انتشاری کمیٹی ریاست مخالف بیانیہ کے فروغ کیلئے بچوں اورخواتین کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے طلبہ وطالبات کوبطورایندھن استعمال کرنے کومکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، انتشاری کمیٹی نے معصوم بچوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ڈنڈے تھما دیے اور پُرامن ریاست کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کی روایات مسخ کو کرنے کی کوشش ہے۔
ماہرین کے مطابق تمام تراوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اورعوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد انتشاری کمیٹی معصوم بچوں اورطلباو طالبات کو بطورشیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے، کالعدم کمیٹی اپنے بیرونی سرپرستوں کی ایما پر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے بچوں کے روشن مستقبل کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششوں میں مصروف ہے۔