افغانستان میں غذائی بحران سنگین، 90 فیصد بچے متاثر، یونیسیف کی نئی رپورٹ جاری
طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں اور انتظامی نااہلی نے عوام بالخصوص بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے افغانستان میں غذائی بحران سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔ یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں وسیع غذائی عدم تحفظ، ناقص صحت اور صاف پانی کی کمی کے باعث بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔
افغانستان میں کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 37 لاکھ افغان بچے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، 90 فیصدافغان بچے روزمرہ کی خوراک میں صحت مند نشوونما کے لیے ضروری اجزاء حاصل نہیں کر پاتے۔
غذا کی اس شدید کمی نے بچوں کی اموات اور جسمانی کمزوری کے خطرات کو 6 گنا بڑھا دیا ہے۔