نائب وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امور خواتین و سوشل ویلفیئر زاہد حسین کی ملاقات

ملاقات میں دونوں وزرا نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی رابطوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے امورِ خواتین و سماجی بہبود زاہد حسین نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے اسلام آباد میں نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے بنگلہ دیشی وزیر کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے او آئی سی فریم ورک کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد شعبوں میں مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں وزرا نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی رابطوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Load Next Story