جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی
لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ دورانِ سماعت ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔