لاہور: 12 سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے اگئی

بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انویسٹی گیشن پولیس کو موصول ہوگئی

اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انویسٹی گیشن پولیس کو موصول ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ 12 سالہ بچی نعیمہ نے خود کشی کی، بچے کے گلے پر رسی کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے جسم پر بھی تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، پولیس نے کہا کہ بچی کے جسم کے اعضاء فرانزک لیب میں بھجوا دئیے گئے، واش روم سے ملنے والی رسی فرانزک لیبارٹری میں جمع کروا دی گئی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ بچی نعیمہ پہلے بھی ڈوپٹہ کیساتھ خودکشی کی کوشش کر چکی ہے، فرانزک رپورٹ میں کیس کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئیں گے، 12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد عدنان کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔

Load Next Story