ایم سی 6 ہفتوں کے اندر درخواست گزاروں کے واجبات ادا کرے، عدالت

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ سینیٹری ورکرز کی پنشن واجبات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ سینیٹری ورکرز کی پنشن واجبات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے ایم سی کو حکم دیا کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر درخواست گزاروں کے واجبات ادا کرے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جارج مسیح اور دیگر کو ریٹائرمنٹ کے باوجود گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے پنشن کلیمز کی جانچ جاری ہے۔ نذیر مسیح کے 23 لاکھ سے زائد، جارج مسیح کے 14 لاکھ سے زائد اور ثریا بی بی کے 19 لاکھ سے زائد روپے کے واجبات پراسس کیے جا چکے ہیں۔

کے ایم سی کے وکیل نے مزید بتایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق کے ایم سی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔ کے ایم سی نے حکومت سندھ سے ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 ارب 86 کروڑ روپے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنشن کوئی رعایت یا خیرات نہیں بلکہ ملازم کا قانونی حق ہے، جبکہ پنشن واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سرکاری اداروں کی ناکامی کے مترادف ہے۔

Load Next Story