پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس کا انکشاف، سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران مسافر آف لوڈ

مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 7 پر جعلی پاکستانی انٹرنیشنل ڈیپارچر امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی پائی گئی، ایف آئی اے

فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کی جانب سے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپس کا انکشاف ہوا اور مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ میں سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران  مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، مسافر تھائی ایئرویز کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 7 پر جعلی پاکستانی انٹرنیشنل ڈیپارچر امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی پائی گئی اوراسی صفحے پر ملائیشین امیگریشن کے اَرائیول اور ڈیپارچر اسٹمپس بھی مشکوک پائے گئے۔

ایف آئی اے  نے بتایا کہ مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story