تیسری شادی مہنگی ثابت، انتہا پسند ہندو رہنما کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

عامر خان کی حالیہ شادی کے بعد انتہا پسند ہندو مختلف مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے پتلے نذرِ آتش کر رہے ہیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو تیسری شادی کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان اپنی دوست گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کے بعد ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔

بعض انتہا پسند ہندو تنظیموں نے عامر خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے والے کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کی حالیہ شادی کے بعد انتہا پسند ہندو مختلف مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے پتلے نذرِ آتش کر رہے ہیں۔

اسی دوران انتہا پسند مذہبی رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے مبینہ طور پر عامر خان کو قتل کرنے والے کے لیے 5 کروڑ روپے انعام دینے کے ساتھ قانونی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نتیش رانے نے بھی عامر خان کی ذاتی زندگی اور ہندو خواتین سے شادیوں پر تنقید کی ہے جس کے بعد معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

تاحال عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ بھارتی پولیس نے مذکورہ دھمکی کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی شروع کی ہے یا نہیں۔

Load Next Story