قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز پہنچ گیا، کل سے تیاریوں کا آغاز ہوگا
قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گیا۔
قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں سیریز میں کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔