جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کو اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا

راولپنڈی مقامی عدالت نے قتل کیس میں فرخ کھوکھر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کہ سزا سنائی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے جے یو آئی کے مقامی رہنما کو اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

اب عمر قید کی سزا پانے والے فرخ کھوکھر کو اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ فرخ کھوکھر کو انتہائی سخت سیکورٹی میں میانوالی جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی مقامی عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کہ سزا سنائی تھی۔

متعلقہ

Load Next Story