’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بڑی قانونی کامیابی حاصل
درخواست میں بنگلے میں مزید دو رہائشی منزلیں تعمیر کرنے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا گیا تھا
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ’منت‘ کی مرمت اور توسیع کے لیے دی گئی ماحولیاتی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی جس کے بعد منصوبے کی راہ میں موجود ایک بڑی قانونی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں بنگلے میں مزید دو رہائشی منزلیں تعمیر کرنے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔