فیفا ورلڈکپ: ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
اٹلانٹا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیا۔
میگا ایونٹ میں 24 سال بعد دونوں ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے مدمقابل ہوئی تھیں ارجنٹینا کو کپتان میسی جبکہ انگلش فینز کو ہیری کین سے توقعات تھیں لیکن دونوں کھلاڑی کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
ارجنٹائن کے ای فرنانڈیز نے 85 ویں منٹ میں گول کر کے برطانوی سبقت کو ختم کیا، اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینز نے میسی کے شاندار پاس پر گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلائی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی
واضح رہے کہ اسپین بھی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔