پاک ترکیہ سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت

ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہاہے

ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور مؤثر بنا کر پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنا رہی ہے۔ حال ہی  میں ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس نے سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دیا۔

کانفرنس میں پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول، پالیسی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، نجی شعبے کے تعاون اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے بروقت فیصلوں، ریگولیٹری سہولت اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام ادارہ جاتی رابطہ کاری بہتر بنا کر سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کر رہا ہے۔

پالیسی اصلاحات اور مؤثر سہولت کاری سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پرکشش اور کاروبار دوست ملک بن کر ابھر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہاہے۔

Load Next Story