مودی کی ناقص پالیسیاں بھارت کیلئےپے درپے معاشی پسپائی کاباعث بننے لگیں
فوٹو: بھارتی میڈیا
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے سبب بھارت کودفاعی،سفارتی اورمعاشی میدان میں مسلسل بدترین ناکامیوں کا سامنا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹرزنے بھارت سمیت روس سے تیل خریدنے والے5ممالک پرسو فیصد سے زائد ٹیرف لاگوکرنے کا بل متعارف کرادیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف کی تجویزسے بھارت کی توانائی درآمدات اورامریکہ سے تجارتی مذاکرات متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی نالائقی کے سبب مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران بھارت کو تیل اورگیس کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔