شمالی وزیرستان آپریشن میں دونوں ٹانگیں قربان کرنے والے غازی آبائی علاقے میں واپسی پر والہانہ استقبال
شمالی وزیرستان آپریشن میں اپنی دونوں ٹانگیں قربان کرنے والے سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے غازی سپاہی محمد عزیر کا صحتیابی کے بعد آبائی علاقے واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
سپاہی محمد عزیر 10 مئی 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے بارودی دھماکے میں شدید زخمی ہو کر دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے۔
ان کی واپسی پر مقامی شہریوں نے شاندار استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا، جس میں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے غازی سپاہی محمد عزیر کے جذبے کو سلام پیش کیا۔ ریلی میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔
یہ وہ عزت، محبت اور احترام ہے جو قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو پیش کرتی ہے اور یہ وہ سرمایہ ہے جسے نہ تنخواہوں سے خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی دولت سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔