بدنام زمانہ جنسی مجرم ایپسٹین کا تعلق موساد کی اعلیٰ سطح انٹیلی جنس سے تھا، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین کا موساد سے واضح تعلق تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روگن پوڈ کاسٹ پر تین گھنٹے کے انٹرویو میں امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غیر معینہ مدت تک جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکا اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیلی 'بلیک میل' نے امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور نہیں کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل پر اپنی شدید تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا "واضح طور پر اسرائیلی انٹیلی جنس کی اعلیٰ ترین سطح سے تعلق تھا۔
JD Vance: "Epstein clearly had connections to the highest levels of Israeli intelligence."
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinkle) July 16, 2026
pic.twitter.com/HNG6xj04GP
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عناصر ایک "انتہائی مضبوط مالی امداد کی مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد امریکا میں رائے عامہ کو متاثر کرنا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کو کمزور کرنا ہے۔
وینس کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنا ہے بنا کسی مقصد کے۔